اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعودی فٹبال ٹیم کے کپتان نے ننھے مداح سے ملاقات اور تحفے کی فرمائش پوری کردی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہورنیوز) سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے کپتان سالم الدوسری نے اپنے ننھے پاکستانی مداح سے مل کر اُن کی فرمائش پوری کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے میچ کے لیے موجود سعودی ٹیم کے کپتان سالم الدوسری کو پاکستانی بچے سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالم الدوسری اپنے ننھے پاکستانی مداح سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہیں اور پھر اُنہیں اپنی قومی جرسی بھی بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔اپنے ہیرو سے مل کر یہ ننھا مداح خوشی سے پھولے نہیں سماتا اور جرسی ہاتھ میں پکڑ کر خوب خوش دکھائی دیتا ہے۔

خیال رہے کہ سالم الدوسری نے 2022 کے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیصلہ کن گول کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے سعودی عرب کو جیت دلوائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے