اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 447 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 44 کروڑ 83 لاکھ 28 ہزار 723 روپے مالیت کے 11 کروڑ 27 لاکھ 94 ہزار 549 شیئرز کا لین دین ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ ہے جس سے خاص طور پر بینک، کھاد، ایکسپلوریشن ، پیداواری اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص پر اثر پڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے