اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 3 روپے 33پیسے مزید مہنگی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہور نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی  تجویز زیر غور ہے جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتےہوئے ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔

ایل پی جی  کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس کے اطلاق سے  گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 164 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے