اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ڈسٹری بیوٹرز کی مخالفت

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہور نیوز) ایل پی جی پر ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کے باعث ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے امکان ہے جبکہ ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کا شارٹ فال مسلسل بڑھتا جارہا ہے، درآمدی ایل پی جی کے بغیر ضروریات پوری ہونا ممکن نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایل پی جی کی درآمد پرٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کےساتھ ظلم ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ  قیمتوں میں اضافے سے  گھریلو کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین پر بھی مزید بوجھ پڑے گا اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جائے گی، ملک بھر میں چھوٹے کھانے پینے کے ڈھابے اور تندور بند ہونے سے بےروزگاری بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا ہے جس میں فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے، اگر ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس لگ گیا تو فی سلنڈر کی قیمت 164 روپےتک بڑھ جائیگی،18 فیصد ٹیکس کو بڑھانا امپورٹر اور خریدار دونوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کے خلاف عیدالاضحیٰ سے قبل ہڑتال کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے