(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت 434 روپے ہو گیا۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 288 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 299 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے، لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ مقرر کر دیے ہیں۔
پیاز درجہ اول کی قیمت 130 روپے فی کلو، آلو کی قیمت 80 روپے، ٹماٹر کی قیمت 50 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 105 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادرک کی قیمت 630 روپے فی کلو، لہسن دیسی 270 روپے کلو، کھیرا فارمی 60 روپے فی کلو،میتھی کی قیمت 135 روپے فی کلو، بینگن کی قیمت 60 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 110 اور شلجم کی قیمت10 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔
شملہ مرچ کی قیمت 235، لیموں دیسی کی قیمت370 روپے کلو، مٹر کی قیمت220 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 80 روپے فی کلو، گاجر چائنا کی قیمت 55 روپے فی کلو، کریلے کی قیمت90 روپے فی کلو ہے۔
سیب کالا کولو کی قیمت 320 روپے فی کلو، آڑو 180 روپے کلو، آلو بخارا 220 روپے فی کلو،خربوزے کی قیمت 80 روپے کلو، فالسہ 230 روپے کلو، تربوز 38 روپے کلو، کھجور ایرانی 475 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔