اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت آئرلینڈ میچ، نیویارک سٹیڈیم کی پِچ پر شدید تنقید

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زیراستعمال نیویارک سٹیڈیم کی پچ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ  کرکٹ کے کھیل کوامریکا میں متعارف کروانا اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔

بھارت آئرلینڈ میچ، نیویارک اسٹیڈیم کی پِچ پر تنقید ہونے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ایکس پر لکھا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔

خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم میں بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہوا جس میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے بآسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا آج 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے