اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسوں کی شرح میں کتنے فیصد اضافہ کیا جائے گا؟وزیر خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی شرح کو بڑھا کر 14 فیصد کی سطح تک لایا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے ایجنڈے کے تحت معیشت کی ترقی میں حکومت نہیں بلکہ نجی شعبہ اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا، آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈ جاری کریں گے، چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کلی معیشت کے اشاریے مثبت اور درست میں گامزن ہیں، اس سال پاکستان میں زراعت کی ترقی کی شرح 6.2 فیصد ہے، مجھے یقین ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار اور خدمات کے شعبہ میں یہ رجحان جاری رہے گا، مالی لحاظ سے استحکام اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا ہے، پرائمری بیلنس فاضل ہے، حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارے میں کمی آئی ہے، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سال حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم ہو گا، برآمدات میں ٹیکسٹائل کے علاوہ زراعت اور آئی ٹی کا حصہ بھی بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات اور ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مستحکم ہے، کرنسی مارکیٹ میں قیاس آرائیوں کو کم کر دیا گیا ہے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو دو ماہ کی برآمدات کیلئے کافی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے