اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

کیو ایس نے پنجاب یونیورسٹی کو سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) عالمی ادارے کیو ایس نے پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا۔

عالمی رینکنگ میں بے مثال ترقی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود نے پریس کانفرنس کی، چیئرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر عثمان اعوان اور سیکرٹری ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کانفرنس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کیو ایس نے واشنگٹن میں ایجو ڈیٹا سمٹ کا انعقاد کیا ہے، 5 سال میں پنجاب یونیورسٹی نے چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگاپور کی جامعات کا مقابلہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، پنجاب یونیورسٹی نے وسائل کے اعتبار سے کئی گنا بڑی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر پوزیشن حاصل کی۔

گورنر کی جانب سے فتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس قائم کرنے کے اعلان پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ سب کیمپس کے خلاف نہیں مگر اس کے لئے حکومت کو فنڈنگ دینی چاہئے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ گریجویٹس کو ملازمت کے حصول کی کیٹیگری میں بھی پنجاب یونیورسٹی نے ملک بھر میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے