05 Jun 2024
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 688 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 19 ہزار 312 میگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 875 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار میگاواٹ، سولر پاور پلانٹس سے 192 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
اسی طرح بگاس سے 142 میگا واٹ اور نیو کلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 223 میگاواٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہے۔