05 Jun 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم انجری کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ عماد وسیم سائیڈ سٹرین انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر ہم پر امید ہیں کہ بقیہ میچز کیلئے عماد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔