اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہولتوں پر توجہ نہیں، ہدف صرف ٹرافی اٹھانا ہے: بابراعظم

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سہولتوں پر توجہ نہیں، ہدف صرف ورلڈکپ ٹرافی اٹھانا ہے۔

ڈیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے، کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

قومی کپتان نے کہا کہ وارم اپ میچز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، جو دستیاب سہولیات تھیں ان کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی ہے، بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، باؤلرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے۔

"سہولتوں کا سوچنا بورڈ کا کام"

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پہلی بار کرکٹ ہو رہی ہے اس لیے یہ نہ سوچیں کہ یہ نہیں یا وہ نہیں مل رہا، ہوٹل سے فاصلہ یا سہولیات پر ہم نہیں سوچ رہے، یہ بورڈ کا کام ہے۔

بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے میچز کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہائی سکورنگ میچز نظر نہیں آ رہے، ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں پہلے کھیل چکے ہیں اس لیے ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے، شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں۔

"بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ"

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے، شاداب خان کھیل کے تینوں شعبوں میں کار آمد ہوتا ہے، امید ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو سوٹ کریں گی۔

انہوں نے امریکا سے پہلے میچ سے متعلق کہا کہ امریکا کے پاس ہوم کنڈیشنز کی سہولت ہے، اس کو یہاں کے گراؤنڈز کا معلوم ہے، مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، یہاں فاسٹ باؤلرز اچھا پرفارم کررہے ہیں اس لیے مجھے اپنے فاسٹ باؤلرز پر بھروسہ ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا ورلڈ کپ کل سے شروع ہے، اب تمام سینئر کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر ذمہ داری لینا ہوگی، ہم کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے