اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیویلیئرز بابرکے دفاع میں بول اٹھے ، شاہینوں کے کپتان کی انگلش کا مذاق بنانیوالے بھارتی کو کرارا جواب

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئیرز نے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑانے والے بھارتی سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اے بی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کچھ معروف کرکٹرز کا انٹرویو کیا جس میں بابر اعظم بھی شامل تھے۔دوران انٹرویو بابر نے اپنے کیرئیر سمیت اے بی ڈیویلئیرز کے کئی سوالات کے جواب دیے۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر ایک بھارتی صارف نے بابر اعظم کی جانب سے بولی جانے والی انگریزی زبان کا مذاق اڑایا۔ریتھیک گوروو نامی صارف نے کمنٹ کیا 'اے بی بابر اعظم کی انگلش سننے کے بعد بمشکل ہی اپنی ہنسی قابو کر پارہے ہیں'۔

صارف نے ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بنایا جس کے بعد جنوبی افریقی لیجنڈ نے ریتھیک نامی شخص کو جواب دیا۔اے بی ڈیویلئیرز نے لکھا 'بابر کی انگریزی واضح طور پر میری اردو سے بہتر ہے جب کہ ان کی بیٹنگ کی صلاحیت شاندار ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ (بیٹنگ کی صلاحیت) زیادہ اہم ہے'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے