03 Jun 2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 36 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔