03 Jun 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں بڑی تیزی کے بعد مندی چھا گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر مندی چھاگئی جس کے باعث 100 انڈیکس 303 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 75 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 878 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 82 کروڑ 74 لاکھ 31 ہزار 17 روپے مالیت کے 19 کروڑ 9 لاکھ 84 ہزار 190 شیئرز کا لین دین ہوا۔