03 Jun 2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مسافروں کو کچھ فائدہ نہ ہوا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے خاطر خواہ اثرات نہ مل سکے، حکومت کی جانب سے کرایوں میں 20 سے 30 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو نئے کرائے نامے بھی دیئے گئے لیکن لاری اڈا کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی جبکہ ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں 3 روپے ڈیزل سستا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شہریوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔