اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صوبائی دارالحکومت کی ری ویمپنگ کیلئے 71 ارب کے فنڈز منظور

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ری ویمپنگ کیلئے خطیر رقم کی منظوری دے دی۔

لاہور شہر کا حلیہ تبدیل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری ویمپنگ پروگرام کے تحت 867 سکیموں کے لئے 71 ارب 66 کروڑ روپے کی خطیر رقم  کی منظوری دے دی ، ڈپٹی کمشنر لاہور  رافعہ حیدر کو مکمل ٹارگٹ سونپ دیا گیا۔

ری ویمپنگ پروگرام میں نکاسی آب ،پختہ سڑکیں وگلیاں ،سٹریٹ لائٹس ،قبرستان و پارکس کی بحالی شامل ہے، لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 449 سکیموں کے لئے 58 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ واسا کی 418 سکیموں کے لئے 12 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

پہلے فیز میں لاہور کے چھ زونز کے لئے ترقیاتی فنڈز منظور کیے گئے ہیں، راوی زون کی 65 سکیموں کے لئے 8 ارب 35کروڑ ،داتا گنج بخش زون کی 24 سکیموں کے لئے 3 ارب 67 کروڑ جبکہ سمن آباد کی 9 سکیموں کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح نشتر زون کی 89 سکیموں کے لیے 12 ارب، گلبرگ زون کی 10سکیموں کے لئے 85 کروڑ، شالامار  کی 22 سکیموں کے لئے 2 ارب 83 کروڑ، اقبال ٹاؤن کی 158 سکیموں کے لئے 18 ارب 52 کروڑ، عزیز بھٹی زون کی 25 سکیموں کے لئے 3 ارب 91 کروڑ اور واہگہ زون کی 47 سکیموں کے لئے 7 ارب 56 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ "لاہور ری ویمپنگ پروگرام" کو مکمل کرنے کے لئے 10 ماہ کا وقت دیا گیا ہے، ری ویمپنگ پروگرام کے تحت سکیموں کو بہت جلد جامع پلان کے تحت شروع کروا دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے