اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک کے صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) ملک کے صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق  بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی آمدن میں کمی پر پریشان ہیں، قیمتوں میں اضافہ بجلی کی کھپت میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق فیسکو میں صنعتی صارفین نے 18 فیصد، زرعی صارفین نے 12 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، فیسکو کے کمرشل صارفین نے بھی بجلی کا استعمال دو فیصد کم کر دیا، فیسکو کی مجموعی فروخت میں 11 فیصد کمی آئی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ گیپکو کی صنعتی کھپت میں 4 اعشاریہ سات فیصد کمی آئی ہے، لیسکو میں صنعتی صارفین نے 15 فیصد کی خریداری کم کی جبکہ گھریلو صارفین نے 3 فیصد بجلی کا کم استعمال کیا ہے۔

حاصل کردہ دستاویز کے مطابق میپکو میں بی تھری گیٹیگری کے صارفین نے 26 فیصد بجلی کی خریداری کم کر دی، پیسکو میں صنعتی صارفین نے 17.2 فیصد اور بلک کنزیومرز نے 32 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، سیپکو میں گھریلو صارفین نے 14.3 فیصد اور کمرشل صارفین نے 20 فیصد بجلی کی خریداری کم کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے