01 Jun 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے والے چور گرفتار کرلیے گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں سمن آباد میں شہری سے بکرے چھینے گئے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے پہلےکار چھینی بعد میں شہری سے بکرے چھینے اور کار شیرا کوٹ میں چھوڑ کربکرے لے کرفرار ہوگئے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ بکرے چھیننے والے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان نے 10 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔