اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی پنجاب میں جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

31 May 2024
31 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ابوذر سلمان نیازی نے دلائل دیئے۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کو جلسے، ریلیاں اور  ورکرز کنونشن تک کی اجازت نہیں دی جا رہی، اگر پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی باہر لے کر نکلتے ہیں تو ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق  کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حماد اظہر پر 52 ایف آئی آرز درج ہیں یہ صرف ایک مثال ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ جیل روڈ لاہور پر پی ٹی آئی کا دفتر بھی سربمہر کر دیا گیا ہے،ہم اگر دفتر کے قریب بھی جاتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لیتی ہے، سلمان اکرم راجہ دفتر کے قریب گئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ایک دن میں جلسے کا این او سی مل جاتا ہے جبکہ ہمیں عدالت آنا پڑتا ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد جلسوں کی اجازت کیلئے  پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے