اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 اربن، رورل کو مکمل تقسیم کرنے کی تجویز

30 May 2024
30 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 اربن ، رورل کو مکمل تقسیم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔

پنجاب کے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مطابق مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 کے تحت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشنز بنانے کی تجویز ہے ، نئی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندی ہو گی۔

20 ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسل قائم ہوگی، لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 600 کرنے جبکہ سات لاکھ سے اُوپر آبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مسودہ بلدیا تی ایکٹ 2024 میں پندرہ ہزار سے 50 ہزار آبادی تک ٹاؤن کمیٹی کی تجویز دی گئی جبکہ پچاس ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی بنانے کی تجویز ہے۔

مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 میں دو لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمیٹی ممبران کی بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔

وزیر بلدیات کاکہنا ہے کہ جتنا چھوٹا لوکل گورنمنٹ کا حجم ہوگا اتنے زیادہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہونگے، نیا قانون ہر لحاظ سے جامع اور سابق ایکٹ سے مختلف ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے