30 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں 2 بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سال کی مریم اور 9 سال کا رافع شامل ہے۔
بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ باغبان پورہ بازار سے نوڈلز کے 2 پیکٹ خریدے تھے،گھر میں بچوں کو نوڈلز بنا کر دیے تو دونوں کی حالت غیر ہوگئی۔
11 سال کی بچی گھر میں اور 9 سال کا بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، پولیس کا دعویٰ ہےکہ والدین نے مقدمے سے انکار کیا ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔