29 May 2024
(لاہورنیوز) پاک انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کے شہر چیمسفرڈ میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان ہیٹر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔