29 May 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا، دونوں ٹیموں کی جانب سے بارش رکنے کا انتظار کیا گیا تاہم مسلسل بارش ہونے کے باعث انتظامیہ نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا، اس سے قبل پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا، دوسرے میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کے پاس سیریز برابر کرنے کا ایک موقع موجود ہے۔