28 May 2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے ہونے والی والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔
قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ پچیس باٸیس، پچیس باٸیس اور پچیس بیس سے جیتے، تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 مٸی کو کھیلا جاٸیگا۔