28 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل نے کہا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تریشن پٹیل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط ٹیم ہے، پچھلے دو کوالیفائنگ میچ کے نتائج مایوس کن تھے۔
اسسٹنٹ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم نے کہا کہ یقین ہے آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہو گی، کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کوچنگ سٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، پاکستان میں فٹبال کا سٹرکچر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔