28 May 2024
(لاہور نیوز) نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے، کل جاتی امرا میں بجٹ پر مشاورتی اجلاس بلا لیا۔
اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پرتجاویز لی جائیں گی، پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کرینگے، اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر بجلی اویس لغاری کی شرکت متوقع ہے۔
نواز شریف بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کرینگے۔