اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون واپس لیا جائے: سعد رفیق

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون افسوسناک ہے، واپس لیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، ‏بہت سے بے گناہوں کو اس کا شکار بننا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک عمل ہے، واپس لیا جائے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ‏‏مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کی ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کیا گیا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی، الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے