اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے: مریم نواز

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کھاد کی ضرورت اور دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ اور پیداوار تقریباً 65لاکھ ٹن ہے،  ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھاد پنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کھاد کے نرخ میں کمی کے رجحان پراطمینان کا اظہار کیا اور کھاد کی  ذخیرہ اندوزی و غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور مؤثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں کاشتکاروں کوکھاد کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی مانیٹرنگ مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیسٹی سائیڈز اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا اور کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں، ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کریں گے،کسان کا استحصال کسی صورت قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے