اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے پرجوش ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کارڈف شہر کے صوفیا گارڈنز میں ہو گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے میدان میں اتریں گی، میزبان ٹیم کو پاکستان کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کیلئے آج آخری موقع ہے، کھلاڑیوں نے میچ سے ایک روز قبل کارڈف میں بھرپور ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان لڑائی، انگلش ٹیم کے کپتان جوش بٹلر بچے کی پیدائش کے باعث تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ کپتانی کے فرائض معین علی سرانجام دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے