اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 15 لاکھ کا انعام

27 May 2024
27 May 2024

(لاہور نیوز) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ کا انعام دے دیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا، چیئرمین پی سی بی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے، پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا، امید ہے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے