اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی سی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسے آج سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کی درخواست پر آج سماعت کریں گے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا ہے کہ دو ماہ گزر جانے کے باوجود ڈی سی اسلام آباد نے جلسے کی درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کیا، ڈی سی اسلام آباد عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کیخلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے، 8 جون کو فاطمہ جناح پارک میں عوامی اجتماع کے انعقاد کیلئے این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے