23 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ بند روڈ پر 5 مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران 3 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا جبکہ 2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزموں کی شناخت عثمان، راحیل اور فیضان کے نام سے ہوئی، ملزم ڈکیتی، چوری جیسی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔