23 May 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ن لیگ نے آئندہ سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں، پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں لانے کی خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے۔