اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی اور صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرتی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل قبول نہیں، جماعت اسلامی اور صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملاقات کی، وفد نے ہتک عزت بل کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں پی بی اے، سی پی این ای، اے ای ایم ای این ڈی، پی ایف یو جے، اے پی این ایس کے نمائندگان، منیجنگ ڈائریکٹر دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس بل کو واپس لینے کے لیے حکومت کو مجبور کریں گے، حکومت 4 قانون لاگو کر کے کامیاب نہ ہوئی تو پانچواں قانون لے آئی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادی اظہار رائے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہتک عزت کے بل کو مسترد کرتی ہے، حکومت کی مرضی کا قانون قبول نہیں، حکومت اس بل کو واپس لے، اس بل کا پیش کیا جانا پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی ہتک عزت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تو امریکا میں بھی لوگوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، حکومت ہتک عزت قانون کو واپس لے اور پیمرا میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ پیکا قانون کو ختم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا صحافتی تنظیموں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جو خوش آئند ہے، حکومت نے بل کو واپس نہ لیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، غلطی کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن ایسا قانون قبول نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے