اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چند لوگوں کے مفادات کی خاطر قوم ٹیکس بھگت رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے چند لوگوں کے مفادات کی خاطر پاکستانی قوم بھاری ٹیکس بھگت رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چند اہم معاملات جس کو 25 کروڑ پاکستانی سامنا کر رہے ہیں اس پر بات کرنا ضروری ہے، بجٹ کی تیاری جاری ہے لیکن آئی ایم ایف کے علاوہ اس بجٹ میں اور کچھ نہیں ہوتا، حکمران اپنی آسائشوں کو چھوڑنے پر امادہ نہیں ہیں اور سارا ٹیکس کا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں، حکمرانوں نے ظالمانہ طرز کے معاہدے کئے، بجلی استعمال کر رہے ہیں یا نہ کریں بھاری بل دینے پڑتے ہیں، حکومت کا کام ہے کہ عوام کو سستی بجلی مہیا کرے۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا آئی ایم ایف کا ایجنڈا قوموں کو یرغمال بنانے کا ہوتا ہے، آئی ایم ایف ایسی پالیسیز بناتے ہیں جس سے قومیں نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی طور پر بھی یرغمال بن جاتیں ہیں، یہ ہمیشہ آئی ایم ایف کے زیراثر جو بھی پالیسی بنائیں گے وہ ہمارے لئے بہتر نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا حد یہ ہے کہ آئی ایم ایف براہ راست ہمارے اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی مداخلت سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا، حکومت کہاں ہے؟ آئی پی پی کے معاہدے پوری قوم کے لئے تباہ کن ہیں، ان معاہدوں کو ریوائز کیوں نہیں کیا جا سکتاَ؟ میڈیا پر پابندی لگانے کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے