22 May 2024
(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 655 میگا واٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 975 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 350 میگا واٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
سولر پاور پلانٹس سے 200، بگاس سے 140 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
دوسری جانب شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔