21 May 2024
(لاہور نیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔