اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان بھی یمنیٰ زیدی کی خوبصورتی کی معترف نکلیں

21 May 2024
21 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خوبرو فنکارہ یمنیٰ زیدی کے حسن و دلکشی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کھل کر تعریف کردی۔

ڈراما ’تیرے بِن‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنے ڈرامے ’جینٹلمین‘ کے سبب چرچوں میں ہیں۔

اداکارہ کبھی ڈرامے کی پروموشن کرتی تو کبھی ڈرامے کی نشر ہونے والی اقساط سے متعلق سوشل میڈیا صارفین سے سوال کرتی نظر آرہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی چند روز قبل گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے 'جینٹلمین' کی تشہیر کیلئے لیاری پہنچیں جہاں ڈرامے کے ہیرو ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ تھے۔

سوشل میڈیا پر اس خاص رات کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں جبکہ یمنیٰ زیدی نے بھی اپنی لُک کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں۔

اداکارہ کی اس لُک کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ شوبز ستارے بھی ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفی جملے لکھتے نظر آئے۔

یمنیٰ زیدی کی تعریف کرنے والوں میں پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان بھی شامل ہوگئیں اور انہوں نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ’خوبصورت، ماشاء اللہ‘ لکھا۔

اسکرین گریب

ماہرہ خان کی جانب سے ملنے والی محبت کا جواب یمنیٰ زیدی نے بھی محبت سے دیا اور اداکارہ کو ری پلائے دیتے ہوئے گلابی ہارٹ ایموجی بنا دیا۔

ماہرہ خان کا یمنیٰ کی عوامی سطح پر تعریف کرنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین دونوں کیلئے ’کوئین‘ یعنی ملکہ کا لفظ استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے