اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پاکستانی ٹیم بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، افتخار احمد، عرفان خان، آغا سلمان، عماد وسیم، شاداب خان، اعظم خان، محمد رضوان ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، بین ڈاکٹ، معین علی، ول جیکس، لیام لیونگسٹون، ثام کرن، جونی بیئراسٹو، فلپ سالٹ، جوفرا آرچر، ٹام ہارٹلی، کرس جورڈن، عادل رشید، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں جبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے