اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دے دی

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ڈینگی کی دوسری ویکسین کو منظوری دے دی گئی۔

ایجنسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ادارے نے جاپانی ادویہ ساز کمپنی ٹاکیڈا کی جانب سے بنائی گئی ڈینگی ویکسین کو منظوری دی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اس ویکسین کو چھ سے 16 سال کے ان بچوں میں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ڈینگی کی شرح زیادہ ہے۔ اس ویکسین کی2  خوراکیں ڈینگی کی چار اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی منظوری کا مطلب ہے کہ اس ویکسین کو اب مختلف ڈونر اور اقوامِ متحدہ کی دیگر ایجنسیاں خرید کر غریب ممالک میں تقسیم کر سکیں گے۔مطالعوں میں یہ ویکسین ڈینگی کے مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے میں 84 فی صد تک اور علامات کو ختم کرنے میں اندازاً 61 فی صد تک مؤثر دیکھی گئی۔

واضح رہے کیو ڈینگا نامی اس ویکسین کو اس قبل 2022 میں یورپین میڈیسن ایجنسی سے منظوری مل چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے