اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال کا سوشل میڈیا فالوورز دیکھ کر فنکاروں کو کام دینے پر تنقیدی پیغام

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر فالوورز دیکھ کر فنکاروں کو کام کی پیشکش کرنے پر پروڈکشن ہاؤسز کے نام تنقیدی پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کاایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہا ہے جس میں  وہ ساتھ کھڑے شخص سے مخاطب ہیں اور کہتی ہیں کہ " کیا کہہ رہے ہیں آپ لوگ کہ میں ڈرامے نہ کروں اب؟"جس پر انہیں جواب ملتا ہے کہ "نہیں آپ فلم کریں"۔

انہوں نے  طنزیہ طور پر کہا  کہ " نہ میں ڈرامہ کروں گی نہ فلم کیونکہ میرے فالوورز صرف ایک  ملین ہیں"۔

مومنہ کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "دیکھیں جن کے فالوورز ایک ملین ہیں وہ نہ ڈرامے کریں نہ فلم کریں اور اگر وہ بہت سالوں سے کام کررہے ہیں تو وہ بھی چھوڑ دیں کیونکہ انکے فالوورز صرف ایک ملین ہیں"۔

اداکارہ نے بتایا کہ "میں ایک دن میں ہی متعدد بار یہ سن چکی ہوں کہ اچھا اداکار ہونے کے لیے اسکے سوشل میڈیا پر لاتعداد فالوورز کا ہونا بھی بہت ضروری ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ" میں نے سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کے لیے پیسے نہیں لگائے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں ایک اچھی اداکارہ نہیں ہوں یا میری کوئی ویلیو نہیں ہے"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے