18 May 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارہ زاویار نعمان کی چلتی گاڑی سے پٹاخے پھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
آج کل پوٹلی نما چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پٹاخے مارکیٹ میں دستیاب ہیں جنہیں زمین پر پھینکنے سے پٹاخے ہلکی آواز کے ساتھ پھٹ جاتے ہیں۔یہ ننھے پٹاخے اس قدر مقبول ہوگئے کہ اداکاروں تک جاپہنچے اور وہ بھی ان سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔
ان ہی پٹاخوں کے ساتھ اداکار زاویار نعمان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چلتی گاڑی سے باہر پٹاخے پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔زاویار نعمان کے ساتھ اداکارہ یشما گل اور ماہِ نور بھی موجود ہیں جبکہ ماہِ نور کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار سوال کا جواب دیتے ہوئے بول رہے ہیں کہ انہوں نے پٹاخوں کے 3 ڈبے لیے ہیں اور وہ ایسا تفریح کیلئے کر رہے ہیں۔