اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شبیر جان مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اداکار شبیر جان حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران والدہ کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری والدہ والد صاحب سے کہتی تھیں کہ اس کو مت مارو، یہ میرا کھوٹا سکہ ہے جب یہ چلے گا تو کوئی دوسرا سکہ نہیں چلے گا۔

شبیر جان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ آج اللہ نے وہ دن دکھایا اور مجھے وہ مقام دیا ہے، والدہ میرے لئے بادام، کاجو نکال کر رکھتی تھیں، میں ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ جایا کرتا تھا۔

سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہم والدہ کا کوئی قرض نہیں اتار سکتے نہ ہی والدین کا کوئی نعم البدل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے