اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک) مہنگی انرجی کے باعث ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے گذشتہ 10 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے  جاری رپورٹ کے مطابق دس ماہ کے دوران  ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

شرٹس، جینز،ٹی شرٹس اور سویٹرز کی ایکسپورٹ میں 15 کروڑ جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی آئی، فیصل آباد کے صنعتکاروں کو کاروبار چلانا مشکل ہو گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق ٹینٹ  اور  ترپالوں کی ایکسپورٹ بھی  2 کروڑ ڈالرز کم رہی۔ کپڑے کی ایکسپورٹ میں ایک کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ شرح سود بہت زیادہ ہے مہنگی انرجی نے بھی تباہ کرکے رکھ دیا، اس کے علاوہ ہمارے ریفنڈز ، ڈی ایل ٹی ایل نہیں مل رہے۔ تین حکومتیں تبدیل ہوگئیں لیکن ہمیں ریفنڈز نہیں ملے آنے والے دنوں میں ایکسپورٹ مزید کم ہوجائے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے