اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی نے سستی سبزیوں کو سستا نہ رہنے دیا

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے سستی سبزیوں کو سستا نہ رہنے دیا، پھل اور انڈے بھی قوت خرید سے باہر ہیں۔

مہنگائی سے ستائے عوام پریشان ہیں، سستی سمجھی جانیوالی سبزیوں کے دام بھی قوتِ خرید سے باہر ہونے لگے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے جبکہ سبزیاں نرخ ناموں سے مہنگی فروخت ہونے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

لیموں 570 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 750 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، مہنگی ہونیوالی پھول گوبھی 95 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو، شلجم 40 روپے کے بجائے 100 روپے فی کلو، شملہ مرچ 60 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو اور گھیا کدو 70 روپے کے بجائے 110 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

برائلر 3 دن میں 59 روپے مہنگا کرکے محض 20 روپے کی کمی، قیمت 438 روپے فی کلو مقرر ہو گئی، فارمی انڈوں کے دام گرمیوں کے باوجود مسلسل بڑھنے لگے، انڈے ایک روپے بڑھا کر 262 روپے فی درجن مقرر ہو گئے۔

شہری کہتے ہیں اب خریداری کرنا کہاں آسان رہا ہے؟ ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے اور قیمتوں کا کچھ پتا نہیں۔

پھل بھی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، سیب کالا کولو 290 روپے کے بجائے 400 روپے، خربوزہ 80 روپے کے بجائے 130 روپے کلو تک ، لوکاٹ 150 روپے کے بجائے 250 روپے فی کلو جبکہ کیلا درجہ اول 135 روپے کے بجائے 180 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے