اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق، بیٹا زخمی

19 May 2024
19 May 2024

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن کے علاقے نجف کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سکول ٹیچر کو قتل کر دیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچر کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والے استاد نے کل حج کے لیے روانہ ہونا تھا۔

سکول ٹیچر اپنے بیٹے کیساتھ اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر گھر آرہا تھا، گھر کے قریب ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا، زخمی بیٹے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے استاد سینٹرل ماڈل سکول سمن آباد میں تعینات تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل و زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

محمد فیصل کامران نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے