اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر ٹی وائٹنر کی بڑی کھیپ پکڑ لی

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایکسپائر ٹی وائٹنر کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے خفیہ اطلاع پر بند روڈ مشتاق ٹاؤن میں واقع گودام پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، ایکسپائر ٹی وائٹنر پر اصل تاریخ تنسیخ مٹا کر جعلی تاریخ لکھی جا رہی تھی، سٹوریج ایریا میں مکھیوں، کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا، ایکسپائر ٹی وائٹنر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، ایکسپائر ٹی وائٹنر کی تاریخ تنسیخ تبدیل کر کے دوبارہ سپلائی کے لئے تیار کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے، جعلسازوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے، خرید سے قبل لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے