(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی سے میک ا پ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو چھوٹی بیٹی سے لپ اسٹک اور بلش آن لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی لیٹے ہوئے بیٹی سے محو گفتگو ہیں، سابق کپتان بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ’ آپ نے مجھے لپ اسٹک لگا دی ہے اب کیا لگارہی ہیں؟ جس پر ان کی بیٹی بلش آن برش اٹھائےان سے کہتی ہے کہ میں آپ کو بلش آن لگارہی ہوں‘۔
ویڈیو میں عروہ کو سابق کپتان کی داڑھی، ماتھے اور گالوں پر بلش آن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنے بابا سے کہتی ہیں’ بابا میں ناراض ہو جاؤں گی اگر آپ نے منہ دھویا تو‘۔
وائرل ویڈیو میں ان کی بیٹی معصومیت سے ان سے کہتی ہے میں آپ کو یہ اس لیے لگا رہی ہوں کہ آپ سب کو ڈرائیں، جس پر آفریدی بیٹی سے کہتے ہیں آپ کیوں چاہتی ہیں میں سب کو ڈراؤں؟ بیٹی کہتی ہے ’میں چاہتی ہوں آپ پرنسز لگیں، جس پر آفریدی کہتے ہیں پرنسز تو میری آپ ہیں‘۔