17 May 2024
(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی، بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔
این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 300 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
شارٹ فال بڑھنے پر لیسکو نے ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک کر دیا، کیٹیگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔
تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا۔