اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیراعظم نے تعلیمی ایمرجنسی کے لئے ہدایات جاری کر دیں

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) تعلیمی ایمرجنسی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں سکول سے باہر بچوں سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم جامع رپورٹ بنائے، رپورٹ میں ان بچوں کو سکول کی طرف واپس لانے سے متعلق فوری شارٹ ٹرم پلان بھی مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

رپورٹ مرتب ہونے کے بعد وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایات دے دی گئیں، سکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کیلئے سکول فنڈ بھی مختص کر دیا گیا، 5 سالوں میں 25 ارب روپے کا چیلنج فنڈ قائم کیا جائے گا، وزارت تعلیم میں وزیراعظم کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔

ٹاسک فورس وفاق، صوبوں کے نمائندگان سمیت دوطرفہ اور دو سے زائد پارٹنرز پر مشتمل ہو گی، ٹاسک فورس صوبائی اور قومی سطح پر تعلیم سے جڑے مسائل کی نشاندہی کرے گی، ٹاسک فورس وزیراعظم آفس کو اپنی مرتب شدہ رپورٹ براہ راست پیش کرے گی۔

حکام کے مطابق حکومت صوبائی اور وفاقی تعلیم کے بجٹ کو جی ڈی پی کے 4 فیصد لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے، صوبوں اور وفاقی تعلیم کا بجٹ 2029ء تک جی ڈی پی کے 4 فیصد تک مرحلہ وار لے جایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے